Homeخبریںخاش میں تعاقب کے بعد قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، ...

خاش میں تعاقب کے بعد قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، ایک بلوچ شہری شہید ۔

خاش (ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاش میں قابض ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تعاقب کے بعد ایک گاڑی پر براہِ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ شہری شہید ہو گیا۔

 رپورٹ کے مطابق، بدھ 21 اکتوبر 2026 کی علی الصبح تقریباً 3 بجے خاش شہر کے سہ راہ کے قریب فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے ایک بلوچ شہری کی گاڑی کا تعاقب کرنے کے بعد مبینہ طور پر بغیر کسی پیشگی وارننگ یا گاڑی روکنے کا اشارہ دیے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔

رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بلوچ شہری کی گاڑی پر تقریباً ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا۔

ذرائع کو موصول ہونے والی جائے وقوعہ کی ویڈیو میں سڑک پر خون کے دھبے دکھائی دے رہے ہیں، جو مبینہ طور پر ہلاک ہونے والے بلوچ شہری کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کے بعد قابض فوج اور سکیورٹی اہلکاروں نے کرین کی مدد سے شہید ہونے والے شہری کی لاش اور اس کی گاڑی کو جائے وقوعہ سے اٹھایا اور اپنے ساتھ لے گئے۔

اطلاع موصول ہوجانے تک شہید ہونے والے بلوچ شہری کی شناخت اور واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سک

ی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز