سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںبلوچستان: ہوشاب اور گریشہ میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت

بلوچستان: ہوشاب اور گریشہ میں قابض پاکستانی فورسز کی جارحیت

ہوشاپ (ہمگام نیوز ) ہوشاپ اور گریشہ میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ہوشاپ کے علاقے عبداللہ بازار میں قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے جاریت کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ دوران جاریت قابض پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزند کو حراست کے بعد کیمپ منتقل کردیا جن کو بعد میں تشدد کا نشانہ بنا کر رہا کردیا گیا ۔

دوسری جانب ہمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ میں قابض پاکستانی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے گھروں میں لوٹ ماری کرکے عام لوگوں کو زدوکوب کیا۔تاہم قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گرفتاریوں کی ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز