کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر حملے اور سی پیک روٹ پر ایک پل کو دھماکہ سے اْڑانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ10 جولائی کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہیرونک میں کنرک ندی پر چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ کے ایک اہم پل کو باروی مواد سے اْڑا کر تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کیچ ہی کے علاقے دشت میں سبدان اور پٹوک کے درمیان ایک فوجی قافلے گاڑی کو اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا جب وہ ایک قافلے کی پکٹ سیکورٹی کیلئے فوجیوں کو مختلف جگہوں پر اتارنے کیلئے کیمپ سے نکلی تھی۔ حملے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا اور تین فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔ یہ حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی۔