کوہلو(ہمگام نیوز) نماہندہ ھمگام کے اطلاعات کے مطابق آج عصر کے وقت کوہستان مری کے علاقہ کاہان میں شروع میں بلوچ سرمچاروں نے کاہان ایف سی چھاونی پر بی ایم بارہ کے تین میزائل فائر کرکے کامیابی کے ساتھ واپس اپنی معفوظ ٹھکانے کی جانب جارہے تھے کہ پاکستان کے اجرتی قاتل ایف سی کے بہت سے اہلکاروں نے گشت نکال کر بلوچ سرمچاروں کی پیچھا کرنا شروع کرکے بلوچ سرمچاروں کو گھیرنے کی کوشش کی ،جس کے ردعمل میں بلوچ سرمچاروں نے اپنی کامیاب حکمت عملی اور جرائت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن گشتی ٹیم پر دوبارہ حملہ کرکے ان کے ساتھ دوبدو جھڑپ دی ۔جس میں قابضین کے تین اہلکاروں کی ہلاک اور پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔آخری اطلاعات آنے تک بلوچ دشمن ایف سی نے جب اپنے اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کو دیکھ کر واپس پسپا ہونے پر مجبور ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق کاہان ایف سی چھاونی پر حملے کے بعد ایف سی نے گشت کی صورت میں بلوچ سرمچاروں کا پیچھا کرتے ہوئے ان کی گرانڈانی وڈھ کے مقام پر قابض ایف سی اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان دوبدو جھڑپ ہوئی جس سے قابض ایف سی کے گشتی ٹیم کے تین اہلکار بلوچ سرمچاروں کے ہاتھوں ہلاک اور پانچ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات رپورٹ ہوئی۔اس جوابی حملے کے بعد شکست خوردہ فوج پسپا ہوکر واپس اپنے چھاونی کی طرف بھاگنے میں اپنی عافیت جانی۔جب کہ بلوچ سرمچار کامیابی سے اپنے معفوظ گوریلا ٹھکانوں تک پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئے ہیں ۔