سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکاہان چھاونی پر میزائل اورگرانڈانی کوہ میں ایف سی گشت پر حملوں...

کاہان چھاونی پر میزائل اورگرانڈانی کوہ میں ایف سی گشت پر حملوں کی زمہ داری قبول کرتے ہے،؛آزاد بلوچ

کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شام ساڑھے پانچ بجے ہمارے سرمچاروں نے کاہان چھاونی پر تین بی ایم 12 فائر کئے، جو کہ چھاونی کے اندر گرے۔ جس سے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ آزاد بلوچ نے مزید کہاکہ کاہان کے علاقے گرانڈانی وڈ میں شام کے چھ بجکر بیس منٹ پر ایف سی چوکی کے قریب ایک اور کاروائی میں ہمارے سرمچاروں نے ایف سی کے گشت پر مامور ٹیم پر خودکار اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک دو طرفہ جھڑپ جاری رہی۔ اس حملے میں فورسز کے تین اہلکار ہلاک اور پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ ہمارے ساتھی بحفاظت حملے کے بعد وہاں سے نکل کر اپنے ٹھکانے پر پہنچ گئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز