تربت:تین سال قبل حراست میں لئے گئے تین افراد بازیاب ہوگئے
تربت (ہمگام نیوز ) تربت سے پاکستانی عقوبت خانوں سے تین بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق گیارہ فروری 2016 کو مند کے علاقے گیاب میں اسکول سے قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لئے گئے بلوچ ٹیچر منیراحمد رہشون ولد حاجی صالح آج کیچ سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
جبکہ تمپ کے علاقے گومازی چیک پوسٹ سے زبردستی حراست میں لئے گئے دو بلوچ فرزند جان محمد ولد یقوب اور یوسف ولد حفیظ غنی آج ہی کے دن تربت سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔
دونوں افراد دو سال سے زیادہ عرصہ پاکستانی فوج کے ٹارچر سیلوں میں گزارنے کے بعد آج بازیاب ہونے والے تینوں بلوچ فرزند مند کے علاقے گوبرد کے رہائشی ہیں ۔