کوئٹہ(ہمگام نیوز)ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑادی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں نامعلوم افراد نے 8انچ قطر کی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زوردار د ھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی ۔لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ اورزدوکوب کرکے محمد ارشد ا ور خالقداد کو زخمی کردیا اورموقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا