سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںپنجگور میں فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

پنجگور میں فورسز کی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں: بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل سرمچاروں نے ضلع پنجگور میں پروم کے علاقے دز میں فوجی چوکی پر تین راکٹ فائر کئے۔ راکٹ لگنے سے قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ چیک پوسٹ ایک اسکول پر قبضہ کرکے قائم کی گئی ہے۔ اس شدید حملے کے بعد حواس باختہ پاکستانی فوج نے عام آبادی کی طرف کئی مارٹر فائر کئے۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات ضلع آواران میں جھاؤ کے علاقے وادی میں سرمچاروں نے فائرنگ کرکے ریاستی مخبر پنڈو ولد عبدالرحیم کو ہلاک کیا۔ وہ فوجی آپریشنوں میں فوج کی رہنمائی، سرمچاروں کا تعاقب اور نشاندہی میں قابض فوج کے ساتھ تھا۔ حالیہ نام نہاد انتخابات کے دوران وہ بندوق بردار ہوکر لوگوں کو زبردستی پولنگ اسٹیشنوں میں لانے میں بھی ملوث تھا۔ اس کے دیگر ساتھی بھی ہمارے نشانے پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز