پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںبلیدہ : گرلز اور بوائز ہائی اسکول پر آرمی کا قبضہ

بلیدہ : گرلز اور بوائز ہائی اسکول پر آرمی کا قبضہ

بلیدہ (ہمگام نیوز )ضلع کیچ کے سب تحصیل بلیدہ کے علاقہ میناز کے دونوں گرلز اور بوائز ہائی اسکول پر آرمی کا قبضہ۔

تفصیلات کے مطابق بلیدہ کے علاقہ میناز کے گرلز ہائی اسکول اور بوائز ہائی اسکول پہ پاکستان آرمی نے قبضہ جمایا ہوا ہے جس سے علاقے کی بچے بچیوں کی تعلیم متاثر ہورہی ہے یاد رہے میناز باپ کے کامیاب امیدوار ظہور بلیدی کا آبائی گاؤں ہے جہاں ایف سی نے 9 جولائی کو الیکشن کی غرض سے اسکولوں پر قبضہ جمایا، تاہم اب تک پاکستانی آرمی وہاں موجود ہیں جسکی وجہ سے بچے بچیاں اسکول جانے سے گھبرا رہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز