تربت(ہمگام نیوز)تربت سےقابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں سول ہسپتال سے ایک بلوچ فرزند کو حراست کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز تربت کے سول ہسپتال میں قابض پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے نظام ولد حامد کو جبری طور پر حراست میں لیکر نامعلوم کردیا ہیں ۔جو مند کے علاقے جلال آباد کا رہائشی ہے۔
جبکہ تربت کے علاقے مند گوانک چیک پوسٹ سے گزشتہ روز قابض پاکستانی فورسز نے ایک گاڈی کو روک کر ان میں بیٹھے تمام افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام منتقل کردیے ۔
جن میں سے ایک کی شناخت گاڈی ڈرائیوار عید محمد ولد موسی سکنہ مند جبکہ حراست میں لئےگئے دو بلوچ فرزندوں کی ابھی تک نام معلوم نہ ہوسکے ۔