سرباز: (ہمگام نیوز) مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سرباز میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ فرزند شدید زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سرباز کے ایک دور افتادہ علاقے میں ایرانی درند صفت پولیس نے ایک گاڑی کو بغیر روکے و تفتیش کیے اس پر فائرنگ کھول دی، جس کے نتیجے سے گاڑی میں سوار حسین ولد داد خدا اور دیگر ایک بلوچ نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جس کا نام ابھی تک معلوم نہ ہو سکا۔
دوسری جانب ہمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق عماد بجار زئی عرف شاہ بلوچ قابض ایرانی فورسز کی قید سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گیا۔زرائع کے مطابق عماد بجار زئی کو قابض ایرانی پولیس نے پچاس دن قبل چابھار شہر سے گرفتار کیا تھا۔
شاہ بلوچ بلوچی زبان کے ایک معروف ریپ سِنگر کے طور پر جانے جاتے ہیں، جن کی گیتوں میں عموماً بلوچستان و بلوچی ثقافت کے رنگ بھرے ہوتے ہیں۔


