سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںخضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے تین افراد بازیاب

خضدار: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے تین افراد بازیاب

خضدار (ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کے مطابق خضدار کے علاقے زہری سے قابض پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق سات اگست دو ہزار اٹھارہ کو بلوچستان کے شہر خضدار کے تحصیل زہری کے علاقے تراسانی سے قابض پاکستانی فوج نے مختلف گھروں پر چھاپہ مار کر تین افراد وہاب ولد وڈیرہ رستم تراسانی، حاجی کفایت اللہ ولد عبداللہ اور بشیر احمد ولد خدا بخش سکنہ تراسانی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیاتھا۔

آج تینوں افراد بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔
علاقی ذرائع کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز