Homeخبریںتربت میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

تربت میں قابض پاکستانی فورسز کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

تربت (ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت کے علاقے نودز میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں فورسز کو جانی و مالی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فورسز کا مذکورہ قافلہ دو گاڑیوں پر مشتمل تھا، جسے نودز کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

 

واقعے کے حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز