نوشکی (ہمگام نیوز ) نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کا بھائی ہلاک ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق نوشکی میں مل کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے علی نواز بادینی موقع پر ہلاک ہوگیا۔ مقتول قبائلی رہنما میر اسماعیل بادینی کا بھائی تھا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے،