جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںایران مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے: امریکی مندوب نکی...

ایران مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے: امریکی مندوب نکی ہیلے

نیویارک (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) خبر رساں ادارے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں نکی ہیلے نے مشرق وسطی کی بدامنی میں ایرانی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ “تہران خطّے میں ایسے حکمرانوں کو سپورٹ کر رہا ہے جو اپنے عوام کو کیمیائی مواد کے ذریعے موت کی نیند سُلا رہے ہیں”۔اقوام متحدہ میں امریکی خاتون مندوب نکی ہیلے نے باور کرایا ہے ایران خطّے کے ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے وہ مذہبی نعروں سے ناجائز فائدہ اٹھا رہا ہے۔نکی ہیلے نے کہا کہ “ایران نے عراق کے اندر اپنے لیے خصوصی زون قائم کیئے رکھا ہے تا کہ وہاں اپنے زیر انتظام ایجنٹوں اور ملیشیاؤں کو فنڈنگ و تربیت فراہم کرے۔ ایران کی پوری خواہش ہے کہ عراق کو کمزور کیا جائے تا کہ تہران اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہو جائے”۔ادھر امریکی خاتون مندوب کے مطابق تہران نے خطّے میں اپنے پڑوسی ممالک کو رونڈ ڈالا ہے۔ لبنان، شام اور یمن سب کو ایرانی قیادت مذہبی نعروں سے ان کا استحصال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز