جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںایران /احواز:فوجی پریڈ پر فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک بچوں خواتین سمت...

ایران /احواز:فوجی پریڈ پر فائرنگ سے 8 فوجی ہلاک بچوں خواتین سمت 20 زخمی

زاھدان (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) خبر رسا ادارے کے مطابق ایران کے صوبہ آحواز میں مسلح حملہ آوروں نے ایرانی فوجی پریڈ کے دوران پہلے سے تاک میں بیھٹے ہوئے پیچھے سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 8 ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ بقول اے مقامی میڈیا کے اس واقعے کے بعد ایرانی فورسز نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چار سے پانچ مسلح حملہ آوروں کو مار دیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز