چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںمستونگ : فوجی جارحیت سے 3 افراد جانبحق،2 اہلکارہلاک6 زخمی

مستونگ : فوجی جارحیت سے 3 افراد جانبحق،2 اہلکارہلاک6 زخمی

مستونگ( ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق آج الصبح 4 بجے کے قریب قابض پاکستانی فورسز نے مستونگ کے علاقے کلی غلام جان شیرین آپ میں جارحیت کرکے ایک گھر پر حملہ کردیا ،جہاں دو طرفہ فائرنگ کا سخت تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جانبحق ہوئے، فورسز کے اپنے زرائع کے مطابق 2 اہلکار وارث سبحان اور میر عالم ہلاک اور 6 اہلکار زخمی ہوئے۔ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو کوئٹہ سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والے اہلکاروں کے نام نائب صوبیدار عبدالللہ ،حوالدار آصف ایوب،نائک سلیم الللہ،جنید،امجد،اور بصیر شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے شیرین آپ میں پاکستانی فورسز نے آج علی الصبح 4 بجے کے قریب جارحیت کرتے ہوئے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا ،فورسز نے خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے ان کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے، تاحال وہ علاقہ فورسز کے محاصرے میں محصور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز