کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کے وفاتر فون کر کہ کیچ میں فوجی ٹرک پر حملے کی زمہ داری قبول کر لی ہے۔
سرباز بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے کیچ کے علاقے تمپ میں پاکستانی آرمی کے کانوائے میں شامل ایک ٹرک کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ ٹرک میں سوار دیگر تمام اہلکار زخمی ہوگئے۔جبکہ ٹرک دھماکے کی زد میں آکر مکمل طور پر ناکارہ ہوگیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مزکورہ کانوائے تمپ میں نئی تعمیر ہونے والے چھاؤنی کی طرف جا رہا تھا۔