یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںامریکہ سعودی عرب کا محافظ ہے : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ سعودی عرب کا محافظ ہے : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک) اطلاعات کے مطابق امریکی صدر مسٹر ڈونلڈ ٹرمپ ساؤتھ ہیون میں ایک پرجوش ہجوم کے سامنے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سعودی عرب کا محافظ ہے۔ان کا کہنا تھا، کہ ’’ہم سعودی عرب کی حفاظت کرتے ہیں۔ کیا آپ کہیں گے کہ وہ امیر ہیں اور میں بادشاہ سے محبت کرتا ہوں، شاہ سلمان سے، لیکن میں نے کہا کہ شاہ سلمان ہم آپ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ آپ کی بادشاہت امریکہ کے بغیر شاید دو ہفتے بھی نہیں رہ سکے۔ آپ کو اپنی فوج کے لیے ادائیگی کرنی پڑیگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے یہ بات سعودی فرماں روا شاہ سلمان پر واضح کی ہے کہ اُن کی بادشاہت امریکی فوج کی وجہ سے قائم ہے اور اگر یہ فوجی مدد حاصل نہ ہو تو اُن کی حکومت دو ہفتے بھی قائم نہیں رہ سکتی۔ امریکی صدر نے یہ کلمات ریاست مِسسِسپی کے شہر ساؤتھ ہیون میں کہے۔سیاسی تجزیہ کاروں نے امریکی صدر کے اپنے انتہائی قریبی اتحادی ملک کے بادشاہ اور حکومت کے بارے میں اِن سخت کلمات کو سفارتی آداب کے سراسر منافی قرار دیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ ایران کی مبینہ توسیع پسندی کے عزائم کے تناظر میں واشنگٹن، سعودی حکومت کے ساتھ انتہائی گرمجوش اور مضبوط تعلقات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد اپنا غیر ملکی دوروں کے سلسلے کا آغاز سعودی عرب سے کیا تھا۔سعودی بادشاہ امریکی مدد کے بغیر اقتدار میں نہیں رہ سکتے.امریکی صدر کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہت امریکی فوج کے دم سے سلامت ہے۔ ایک ریلی سے تقریر کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکہ کو سعودی عرب کا محافظ  قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز