یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںتربت بازار میں ایف سی اہلکار کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے...

تربت بازار میں ایف سی اہلکار کو مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

تربت(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت بازار میں نیشنل بینک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی کے آفیسر کو ہلاک کردیا ۔

مقامی زرائع سے موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق ایف سی اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد مسلح افراد اس کی سرکاری اسلح بھی اپنے ساتھ لے گئے ۔

یادرہے تربت شہر میں جس جگہ ایف سی اہلکار کو نشانہ بنایا گیا وہ شہر کا مصروف ترین اور سیکیورٹی کے حوالے سے سخت ترین علاقہ ہے ۔ابھی تک قابض فورسز کی جانب سے کسی قسم کے گرفتاریوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کسی تنظیم نے اس واقعے کو قبول نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز