سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںپاکستان کو اپنی پرانی افغانستان پالیسی ترک کرنا ہوگی :امریکہ

پاکستان کو اپنی پرانی افغانستان پالیسی ترک کرنا ہوگی :امریکہ

واشنگٹن (ہمگام نیوز ڈیسک) امریکی دفتر خارجہ کے قائمقام ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے پاکستان ہنری انشر نے ووڈرو ولسن سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘امریکا کے ساتھ ہم آہنگ نئی پالیسی خود پاکستان کے لیے مفید ثابت ہوگی’۔ہنری انشر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے پاس دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے مواقع موجود ہیں تاہم اس کے لیے اسلام آباد کو افغانستان کے حوالے سے اپنی پرانی پالیسی ترک کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا، ‘حقیقت میں ہم نے پاکستان کی جانب سے کچھ اقدامات ہوتے ہوئے دیکھے ہیں، تاہم فیصلہ کن اقدامات نہیں دیکھے کہ دہشت گرد پاکستانی زمین استعمال نہیں کرسکیں گے’۔ہنری انشر نے کہا کہ ‘نئی حکومت کے پاس دوطرفہ تعلقات بہتر کرنے اور امن کا پارٹنر بننے کا موقع موجود ہے اور تعلقات کی بہتری اور پارٹنر بننے سے دونوں کے لیے مزید فائدہ مند صورتحال ثابت ہوسکتی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘طالبان کو مذاکرات کی میز پر لاکر پاکستان نتیجہ نہیں دے سکتا مگر تعمیری کردار ضرور ادا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز