پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںڈیرہ اللہ یارمیں گیس پائپ لائن تباہ

ڈیرہ اللہ یارمیں گیس پائپ لائن تباہ

جعفر آباد (ہمگام نیوز )ڈیرہ اللہ یار سے صحبت پور جانے وائی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کوپو لیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ،دھماکے بعد صحبت پور سمیت دیہی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ،پولیس جائے وقوعہ کی طرف روانہ ،پولیس زرائع کے مطابق :ڈیرہ اللہ یار سے صحبت پور اور دیگردیہی علاقوں کو جانے وائی 6انچ قطر گیس پائپ لائن کو پولیس تھانہ ملک محمد علی کی حدود کشمیر آباد کے مقام پر نامعلوم ملزمان نے دھماکہ خیز مواد نصب کرکے گیس پائپ کو دھماکے سے اڑا دیا ،دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی دھماکے بعد صحبت پور سمیت دیگر دیہی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز