جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکاہان: میں سرچ آپریشن سے واپس جانے والی فوجی قافلے پر بم...

کاہان: میں سرچ آپریشن سے واپس جانے والی فوجی قافلے پر بم حملہ پانچ اہلکار ہلاک 3شدید زخمی

سبی (ہمگام نیوز ) ہمارے نمائندے کے اطلاعات مطابق آج کاہان سے واپسی پر 8 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلے پر سخین تکڑوو سیاہ کے مقام پر بم حملہ ہوا ہے. حملہ میں پانچ فوجی اہلکاروں کے ہلاک اور تین اہلکاروں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. ہمگام نمائندے کے مطابق دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے اور اس کا ڈھانچہ ابھی تک وہیں پڑا ہوا ہے. یاد رہے کہ کل صبح ایک درجن کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ایف سی اہلکاروں نے اسی علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کئی گھروں کی تلاشی لینے کے بعد جھگیوں کو جلا دیا تھا. اور آج دوبارہ آرمی اہلکاروں کی آٹھ گاڑیاں کاہان اور قرب و جوار کے علاقوں میں گشت اور سرچ آپریشن کے بعد واپس جارہے تھے کہ تکڑوو سیاہ کے مقام ان پر بم حملہ ہوا. جس سے پانچ اہلکار موقع پر ہلاک 3 کےشدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز