یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںپی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس گم ہوا:افغان...

پی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس گم ہوا:افغان سفیر عمرزخیل

کابل (ہمگام نیوز ویب ڈیسک) پاکستان میں تعینات افغان سفیر عمر زخیل وال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا سوٹ کیس گم ہونے کی اطلاع دی۔افغان سفیر نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسلام آباد ٹو کابل پی آئی اے پرواز سے دوسری مرتبہ میرا سوٹ کیس گم ہوا اور سوٹ کیس گم ہونے کا یہ ایک ہفتے میں دوسرا واقعہ ہے۔افغان سفیر نے پی آئی اے کے اعلی انتظامی افسران سے سوال کیا کہ کیا یہ اتفاقیہ ہے یا بد انتظامی ہوسکتی ہے؟ یاد رہے کچھ عرصہ پہلے کویت سے آئے ہوئے اعلی عہدیداروں کی کویتی دینار سے بھری پرس اسلام آباد میں چوری ہوگئی تھی ،جو بعد میں سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے پاکستان کے ایک 20 گریڈ کے اعلی افسر سے برآمد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز