چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںکاہان،نساو جھبر میں فوجی جارحیت سے 6 بلوچ جبری طور اغواکیئے گئے

کاہان،نساو جھبر میں فوجی جارحیت سے 6 بلوچ جبری طور اغواکیئے گئے

سبی (ہمگام نیوز) کاہان کے علاقے جھبر اور دوسرے مضافاتی علاقوں واسالو، گُڈ، کالی چھیل، چوڑء واٹ ،گوزونگوہ میں کل بروز جمعہ پاکستانی فورسز نے مقامی آبادی پر یلغار کی، مقامی مالدار مری بلوچوں میں سے چھ افراد کو جبری طور اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے. پاکستانی فوجی بربریت گزشتہ چار دن کے وقفے کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے. اور تسلسل کے ساتھ بلوچ آبادی میں یلغار کرکے ان کی مال مویشی لے جاتے ہیں اور جو خشکابہ فصلات ہیں ان کو آگ لگاتے ہیں.کل بھی اس سخت سردی یخ بستہ ہواوں میں ان گرفتاریوں اور لوٹ کھسوٹ کے بعد بلوچوں کی جُھگیاں جلادی گئیں. ذرائع کے مطابق ریاستی خفیہ اداروں کے مقامی آلہ کاروں کو فورسز کی طرف سے کُھلی چھوٹ دی گئی ہے کہ وہ مال مویشی چُرانے اور لوٹ کھسوٹ کرنے میں آزاد ہیں ،کل کے فوجی آپریشن میں ایسے ہی مقامی آلہ کار جُھگیوں کو جلانے اور فصلات کو آگ لگانے میں پیش پیش رہے ہیں جنکی شناخت انور کھیتران اور اعظم کھیتران عرف اعظو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ فورسز کی طرف سے ظلم و جبر اور بربریت اور لوٹ کھسوٹ میں برابر کے شریک ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز