بدین (ہمگام نیوز )سندھی قوم پرستوں کے بنائے گئے اتحاد ’سندھ ایکشن کمیٹی‘ کی جانب سے سندھو دریائےکے اوپر بننے والے ڈیم ، سندھ میں کی جانے والی غیرسندھی آباکاری اور قوم پرست کارکنان کی جبری گمشدگیوں کے خلاف بدین میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔
جس کی رہنمائی اتحاد اور سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ ،جیئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیو،جیئے سندھ قومی محاذ کے وائس چیئرمین امیر آزادپنہور،جیئے سندھ محاذ کے رہنما ہاشم کھوسو، عوامی جھموری پارٹی کے رہنما امان اللہ شیخ،عوامی تحریک ، سندھیانی تحریک ، جسقم (بشیرخان ) اور دیگر جماعتون نے کی، جبکہ احتجاج میں سندھی مسنگ پرسنز کے لواحقین سمیت سیکڑوں کی تعداد میں قومپرست کارکنان اورخواتین نے شرکت کی۔


