نوشکی (ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کے مطابق ہندو برادری نوشکی کا پولیس کے چادر و چاردیواری کے پامال کرنے کے خلاف پولیس تھانہ نوشکی کے سامنے احتجاج اور دھرنا ۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب ہندو برادری اپنی دیوالی کے خوشی منا رہے تھے اور بچے گلیوں میں پٹاخہ چلا رہے تھے کہ پولیس نے انھیں مارا پیٹا اور گھروں میں گھس کر عورتوں کے سامنے بچوں پر تشدد کیا ۔
پولیس کے اس غنڈہ گردی کے خلاف ہندو برادری شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس تھانہ کے سامنے رات گئے تک دھرنا دیا،ہندو برادی کے سرکردہ رہنماؤں نے ڈی سی نوشکی ڈی پی او پولیس سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے غنڈہ گردی کا نوٹس لے،ہندو برادری کو نوشکی پولیس جان بوجھ کر تنگ کررہی ہے
پولیس آئے روز ہندو برادری کے گھروں پر چھاپے مارتی ہے اور چادر چاردیواری کے حرمت کو پامال کرتی ہے،نوشکی پولیس اخلاقیات کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے ظلم و بربریت کی نئی داستانوں رقم کررہی ہے جس سے نوشکی ہندو برادری میں خوف و ہراس ہائی جاتی ہے۔


