سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںمند گوبرد : میں پاکستانی فوج کی جارحیت گھروں میں تلاشی و...

مند گوبرد : میں پاکستانی فوج کی جارحیت گھروں میں تلاشی و گرفتاریاں

مند (ہمگام نیوز) مقامی زرائع کے مطابق آج مقبوضہ بلوچستان مند گوبرد میں صبح سویرے قابض پاکستانی فورسز اور اس کے خفیہ انٹیلیجنس ادارے نے بازار اور جنگل کو معاصرے میں لے کر جارحیت کر کے گھروں میں چھاپہ مارا ،جس سے بلوچ خواتین اور معصوم بچوں پر بہیمانہ تشدد کرکے انھیں ظلم کا نشانہ بنایا۔اس کے علاوہ پاکستانی فورسز کی طرف سے گھروں میں تھوڑ پوڑ اور تلاشی لینے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران بلوچ نوجوانوں پر بے رحمانہ طریقے سے تشدد کرنے کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا ۔ لیکن ماسٹر رفیق ولد حاجی چارکی کو زبردستی گرفتار کرنے کے بعد جبری طور اغوا کرکے اپنے ساتھ مند فوجی کیمپ لے گئے۔مقامی زرائع سے اطلاعات کے مطابق ماسٹر رفیق کو صبح سے شام تک ایف سی کیمپ میں بند کرنے کے بعد آج شام کو انھیں رہا کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز