جمعه, اپریل 4, 2025
Homeخبریںزاہدان :ایک اور بلوچ فرزند کو زابل جیل میں پھانسی دے دی...

زاہدان :ایک اور بلوچ فرزند کو زابل جیل میں پھانسی دے دی گئی

زاہدان( ہمگام نیوز) ڈیسک نیوز کے مطابق زاہدان میں قابض ایرانی فورسز نے حراست میں لیا گیا ایک اور بلوچ فرزند کو پھانسی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق میلاد ناروہی فرزند محمد بلوچ کو زابل جیل میں پھانسی دے کر اب تک اس کی لاش ورثہ کے حوالے نہیں کیا ہے یاد رہے کہ میلاد ناروہی کو ایک سال قبل اس کے سسر کے دکان میں گرفتار کرکے زاہدان جیل منتقل کر دیا گیا تھا جس پر عدالت نے قتل کا الزام لگایا تھا تاہم قتل کا کیس ثابت نہ ہونے پر عدالت میلاد ناروہی پر پھانسی کی حکم صادر فرمایا تھا جو بدھ کے روز زابل جیل میں منتقل کرنے کے بعد اسے پھانسی دے دی گئی

یاد رہے کہ عدالت نے اس پر کوئی کیس ثابت نہ کر سکا لیکن بلوچ ہونے کے ناطے پھر اسے بدھ کے روز پھانسی دے کر ایران نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایران مقبوضہ مغربی بلوچستان میں بلوچوں کو کسی حال معاف نہیں کرے گا

دریں اثنا میلاد ناروہی کی پھانسی ایران کی بلوچ نسل کشی کا تسلسل ہے جو کہ اب تک جاری ہے میلاد ایک شادی شدہ بلوچ تھا جس کے دو چھوٹے چھوٹے فرزند ہیں اور میلاد محنت مزدوری کرکے اپنی خاندان کا کفالت کرتا تھا ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز