پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںطلباء معاشرے میں ایک بہترین انسان کے طور پر اپنی کردار ادا...

طلباء معاشرے میں ایک بہترین انسان کے طور پر اپنی کردار ادا کریں ،بی ایس اے سی

خضدار (ہمگام نیوز ) بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی خضدار زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر اسد بلوچ منعقد ہوا اور مہمان خاص مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی حیدر،مرکزی ورکنگ کمیٹی ممبر مرتضی بلوچ تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنماؤں نے کہا کہ آج کے اس سائنسی اور دور جدید میں طلباء کو چاہیے کہ وہ سیاسی،نظریاتی اور سماجی حوالے سے اپنے تعلیمی مقصد کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور محنت اور کوشش کے ساتھ جدوجہد کرے۔تعلیمی اداروں کے اندر اپنی ٹائم منیجمنٹ کو ترتیب دے کر اپنے وقت کا بیشتر حصہ کتابوں میں صرف کریں کیونکہ طلباء کے سارے مسائل کا حل انہی کتابوں میں مضمر ہے۔معاشرے میں کتاب کی اہمیت کو اجاگر کرنا در اصل کتاب کلچر کو فروغ دینا ہے۔

رہنماؤں نے مزید کہاکہ تنظیم کا اصل مقصد یہی ہے کہ آج طلباء کو سائنسی،تکنیکی بنیادوں پر تحقیق کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ وہ معاشرے میں ایک بہترین انسان کے طور پر اپنی کردار ادا کریں۔اور تنظیمی کارکنان کو چاہیے کہ علم اور شعور سے لیس ہو کر سماجی اور تعلیمی ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی،سیاسی،قومی اور تہذیبی معاملات پہ لوگوں میں شعور پھیلائیں اور انہیں اس حوالے سے متحرک کریں۔

زونل جنرل باڑی اجلاس کے آخر میں زونل کابینہ کو ختم کرکے نئی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں صدر خالد بلوچ،نائب صدرمتین بلوچ،جنرل سیکرٹری مبین بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضیاء بلوچ اور فہیم بلوچ انفارمیشن سیکرٹری منتخب ہو گئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز