پنجشنبه, اکتوبر 17, 2024
Homeخبریںایران کے خلاف جنگ میں سعودی عرب ہمارا اہم اتحادی ہے:امریکی صدر...

ایران کے خلاف جنگ میں سعودی عرب ہمارا اہم اتحادی ہے:امریکی صدر ٹرمپ

فلوریڈا(ہمگام نیوز ڈیسک ) ریپبلکن پارٹی کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی مدد کے بغیر اسرائیل خطے میں بڑی مشکلات کا شکار ہوسکتا تھا. ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں فوجی حکام سے ملاقات میں انہیں امریکا سعودی عرب تعلقات کے حوالے سے اعتماد میں لیا. ایک یہودی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ یہ ایک سچ ہے کہ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں مدد فراہم کررہا ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں سعودی عرب کی مدد حاصل نہ ہوتی تو ہمارے پاس اس خطے میں اس قدر بڑا بیس میسر نہیں ہوتا اور ہم کسی قسم کی جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہوتے.
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ہم اسرائیل کی بات کریں تو، سعودی عرب کی مدد کے بغیر اسرائیل کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا. انہوں نے کہا کہ اس کا کیا مطلب ہے کہ اسرائیل کو جانا ہوگا؟ تو کیا آپ اسرائیل کو جانے دینگے؟ ہمارے پاس خطے میں ایک انتہائی طاقت ور اتحادی، سعودی عرب کی صورت میں موجود ہے.
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا رد عمل تھا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سی آئی اے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا؟اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم واشگنٹن پوسٹ سے تعلق رکھنے والے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کے ولی عہد پر سخت پابندیاں نہیں لگائیں گے.
انہوں نے کہا کہ وہ سعودی عرب سے تعلقات پر سمجھوتا نہیں کرسکتے، کیونکہ ایران سے جنگ میں وہ ہمارا ایک اہم اتحادی ہے. انہوں نے کہا کہ امریکا، ہر صورت میں سعودی عرب کا اتحادی رہنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملک، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے. دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتین یاہو نے بھی حالیہ دنوں میں ایسے اشارے دیئے ہیں، جس کے مطابق ایران کے خلاف وہ سعودی عرب کو اپنا اتحادی تصور کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز