جمعه, اکتوبر 18, 2024
Homeخبریںمسقط ٹو تربت پی آئی اے کی خراب سروس مسافرمشکلات کاشکار

مسقط ٹو تربت پی آئی اے کی خراب سروس مسافرمشکلات کاشکار

تربت (ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دن کے 11بجےمسقط سے تربت آنے والی PIA مسافر بردار جہاز مسقط ایئر پورٹ پر روانگی سے قبل ہی خراب ھوگیا تھا ۔ اور یہ تیسری مرتبہ ھے جو PIA کی طرف سے مسلسل پیش آرہی ھے۔ تمام مسافروں کو جہاز سے دوبارہ اتاردیاگیاھے اور بعد میں 4 بجے جہاز تربت کی طرف روانہ ہوا یے۔ مگر جہاز کو تربت کے بجائے کراچی میں لینڈ کراگیا ۔ تربت کے مسافروں نے سول ایوی ایشن (CAA) اور پی آئی کے انتظامیہ کی طرف سے اس طرح کے غیر زمہ دارانہ طریقے سے دانستہ طور انھیں خطیر رقم کے بدلے خراب سروس دینے پر انھوں نے اپنے سخت غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جان بوجھ کر دوسرے درجے کی شہری سمجھ کر اس قسم کے ازیت ناک اور تکلیف دہ مشکلات سے گزاری جارہی ہیں ۔جس سے تمام مسافروں کے ساتھ ، ساتھ ہمارے عزیز و اقارب سخت زہنی کرب و تکالیف میں مبتلا رہتے ہے۔مسافروں نے پی آئی کی انتظامیہ اور سول ایوی ایشن اتارٹی کی غلط روش کو دیکھ کر مستقبل کیلئے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ پی آئی اے کی جہاز جب اڑان سے پہلے ہی رن وے پر خراب ہو تو یہ آئندہ خدانخواستہ دوران پرواز فضا میں ہی کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتے یے۔جس کی تمام تر زمہ داری پی آئی اے انتظامیہ اور سول ایوی ایشن اتارٹی (CAA )پر عاید ہوگی۔ کیونکہ یہ سب کچھ دانستہ طور بلوچستان کے شہریوں کے ساتھ مسلسل پیش آرہی ہیں۔تربت کے شہریوں نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتارٹی کے متعلقہ افسران بالا کو میڈیا کے زریعئے اطلاع کی کہ وہ پی آئی اے کی خراب سروس کی وجہ سے مسافروں کو آئندہ آنے والے دنوں میں کسی تکلیف یا جان لیوا خطرناک حادثہ پیش آنے سے قبل سنجیدگی سے اس مسئلے کا کوئی مناسب اور پائیدار حل نکالے ۔مسافروں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ پی آئی اے بلوچستان میں عوامی خدمات کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بٹورنے اور خراب سروس کیلئے موجود ہیں۔لہزا ان خراب اور پرانے جہازوں کو گراونڈ ہونا چائیے۔ بجائے اس کے مستقبل میں تربت کے مسافروں کو کسی تکلیف سے گزارا کر یا کوئی خطرناک جان لیوا حادثہ پیش آئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز