شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںجرمنی میں تین روزہ آگائی مہم ،ریلی و مظاہرے کرنے کا اعلان...

جرمنی میں تین روزہ آگائی مہم ،ریلی و مظاہرے کرنے کا اعلان ،فری بلوچستان موومنٹ

برلن (ہمگام نیوز ) فری بلوچستان موومنٹ یوم عالمی انسانی حقوق کی مناسبت سے جرمنی کے شہر براؤنشویگ میں تین روزہ آگاہی مہم چلائی گی جس کے اختتام پر ایک ریلی اور مظاہرے کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

فری بلوچستان موومنٹ نے میڈیا کو جاری اپنے پریس ریلیز میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد، مسخ شدہ لاشوں، بلوچ نوجوانوں کی آئے روز اجتماعی پھانسیوں اور دیگر جنگی جرائم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے کے سلسلے میں جرمنی کے شہر براؤنشویگ کے سینٹرل اسٹیشن کے سامنے ایک تین روزہ آگاہی کیمپ کا اہتمام کیا جائے گا جس کے دوران قابض پاکستان اور ایران کے ہاتھوں بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے عوام اور اداروں کو آگاہی دی جائے گی۔

اس تین روزہ پروگرام کا آغاز آٹھ دسمبر کو کیا جائے گا جو صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے دو روز تک جاری رہے گا جبکہ دس دسمبر کے دن دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

دس دسمبر اور آگاہی مہم کے آخری دن براؤنشویگ کے سینٹرل اسٹیشن سے ایک ریلی نکالی جائےگی جو شہر کے مختلف مصروف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ہرزوگ کارل کے مقام پر آکر ایک احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کریگی۔ اس دوران بلوچستان میں قابضین(پاکستان و ایران)کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو آشکار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز