شنبه, اکتوبر 19, 2024
Homeخبریںتربت:گیس سلنڈر دھماکے سے طلبا سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے

تربت:گیس سلنڈر دھماکے سے طلبا سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے

کیچ (ہمگام نیوز ) تربت کے مرکزی چوک پہ واقع پارک ہوٹل کے قریب ایک دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سوزوکی پر سوار نجی اسکول کے متعدد کمسن طالبا سمیت 24 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک راہیگیر جاں بحق ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سید ہاشمی اور ڈیلٹا سکول کے طلبا بھی شامل ہیں جو مذکورہ دکان کے ساتھ ہی واقع ہے۔ سکول کی چھٹی کا وقت ہونے کی وجہ سے طلبا کی بڑی تعداد قریب ہی موجود تھی، جس کے باعث ان میں سے بیشتر طلبا متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ ایک قریبی راہیگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔زخمی افراد کو تربت کے ہسپتال منتقل کردیے گئے جن میں متعدد طلبا سمیت کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز