یکشنبه, اکتوبر 20, 2024
Homeخبریںبلوچ رہنماء و ایف بی ایم کے سربراہ حیربیار مری بھارت...

بلوچ رہنماء و ایف بی ایم کے سربراہ حیربیار مری بھارت کا دورہ کرینگے۔

لندن(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موؤمنٹ کے اعلانیہ کے مطابق دس دسمبر کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے فری بلوچستان موؤمنٹ دنیا کے مختلف ممالک میں احتجاجی مظاہرے و آگائی مہم کا اہتمام کریگی، جس کا مقصد بلوچ قوم پر پاکستانی و ایرانی مظالم کو بے نقاب کرنا ہے۔

فری بلوچستان موؤمنٹ کی جانب سے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل یومن رائٹس ایکشن سینٹر کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ جرمنی کے شہر براؤنشویگ میں 8 دسمبر سے لیکر 10 دسمبر تک، تین روزہ آگاہی مہم کا اہتمام کیا جائے گا۔ اسی طرح امریکہ کے شہر نیویارک اور کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھی کمپین چلائے جائیں گے۔

ایف بی ایم کی جانب سے میڈیا کے مرکزی دفاتر ، انسانی حقوق کے تنظیموں اور دوسرے سرکاری اداروں کو بھی تفصیل کے ساتھ خطوط بھیجے جائیں گے جس میں یو این اور ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔

فری بلوچستان موؤمنٹ کے اعلانیہ کے مطابق فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے دہلی اسٹڈی گروپ کے صدر اور بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر رہنما وجے جولی کے انڈیا آنے کی دعوت قبول کی ہے ۔ بلوچ رہنماء و فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیار مری 10 دسمبر کو نئی دہلی میں منعقد ،،بلوچستان میں انسانی حقوق،، کے موضوع پر سیمینار میں خطاب کرکے ہندوستانی عوام اور میڈیا نمائندوں کو آگاہی دیں گے۔

بیان کے آخر میں کہا گہا، فری بلوچستان موؤمنٹ بلوچستان کی آزادی کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے، انسانی حقوق کی پامالیوں کے مسئلے کو اٹھانے اور بلوچ قومی تحریک کو بلوچستان اور بیرونی ممالک میں منظم کرنے کی جدوجہد کو جاری رکھےگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز