یکشنبه, اکتوبر 20, 2024
Homeخبریںجموں کشمیر اور ایل او سی کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز...

جموں کشمیر اور ایل او سی کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا سکتا ہے: انڈین آرمی چیف

دہلی (ہمگام نیوز ڈیسک) انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کا کہنا یے کہ جموں کشمیر اور لائن اف کنٹرول (ایل او سی) کی سییکورٹی کیلئے ہم ڈرونز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ انھوں نے ڈرونز کے استعمال پر امریکہ اور اسرائیل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے ڈرونز کے استعمال سے بہترین نتائج حاصل کیے جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سے کنٹرول کرتا ہے۔بھارتی آرمی چیف نے اپنی حکومت کو پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار یعنی پراپیگنڈے میں بھی تیزی لانے کی تجویز دی ہے۔کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بیان میں جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے، لیکن وقت نہیں بتا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وہی کررہا ہے جو کرتا آیا ہے، پاکستان کو درد محسوس کروانےکا وقت آگیا ہے۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ ہم اپنی اگلی کارروائی کی تفصیلات بتا نہیں سکتے، بھارتی فوج کی کارروائی میں ہمیشہ سرپرائزہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز