دوشنبه, اکتوبر 21, 2024
Homeخبریںنوشکی / ڈیرہ اللہ یار ، ایف سی ہیڈ کوارٹر و پولیس...

نوشکی / ڈیرہ اللہ یار ، ایف سی ہیڈ کوارٹر و پولیس تھانہ پر حملہ، تین اہلکار زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) نوشکی اور ڈیرہ اللہ یار میں ایف سی ہیڈ کوارٹر و پولیس تھانہ پر نامعلوم مسلح افراد کا حملہ جس میں دو ایف سی اہلکاروں سمیت ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشکی کے علاقے انام بوستان روڈ پر واقع ایف سی ہیڈ کوارٹر گیٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجے میں فورسز پہ معمور 2 اہلکار حوالدار ممتاز اور سپاہی رحیم اللہ زخمی ہوئے ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ۔

حملے میں زخمی اہلکاروں کو ایف سی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس کے بعد ایک اہلکار کو کوئٹہ ریفر کیا گیا۔

جبکہ ڈیرہ اللہ یار میں پولیس تھا نہ ڈیرہ اللہ یارکے قریب نامعلوم مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ ،فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ۔

جنہیں طبی امداد کے بعد لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ، پولیس ذرائع کے مطابق مسلح حملہ آوار وں کی تعداد دو بتائی گئی ہے جو ایک موٹرسائیکل پر سوار تھے گھات لگاکر پولیس چوکی لال مندر پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل خادم حسین شدید زخمی ہوگئے ۔ تاہم حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز