یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںاسلام آباد:امریکہ کے نماہندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:امریکہ کے نماہندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (ہمگام نیوز ڈیسک)امریکن ریپبلکن پارٹی کے برسراقتدار آنے کے بعد افغان مفاہمتی عمل کیلئے کوششوں میں تیزی لائی جارہی ہیں ، امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے. تفیصلات کے مطابق، زلمے خلیل زادمنگل کی صبح دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، جہاں وہ پاکستان کے سول وعسکری حکام سے ملاقات کرینگے. زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، طالبان سے مذاکرات پر بات کریں گے.امریکا کے نمائندہ خصوصی طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے.امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد 2 سے 20 دسمبر تک پاکستان سمیت افغانستان، روس، ترکمانستان، ازبکستان، بیلجیئم، متحدہ عرب امارات اور قطر کا دورہ کریں گے. زلمے خلیل زاد 2روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، وہ اس موقع پر افغان طالبان کے ساتھ امریکی مذاکرات پر پاکستان کو اعتماد میں لیں گے.ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد دورہ پاکستان کے دوران عسکری و سیاسی حکام کے ساتھ مذاکرات بھی کریں گے. اس سے قبل گزشتہ روز امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 8ملکی دورےپر روانہ ہوگئے،ان کے دورے میں پاکستان کا دورہ بھی شامل ہے. وہ پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، ان کا یہ 8 ملکی دورہ 20دسمبر تک جاری رہے گا. گزشتہ ماہ زلمے خلیل زاد 4 ممالک پاکستان ،افغانستان، متحدہ عرب امارات اور قطر کے دورے پر روانہ ہوئے تھے تاہم ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ان کے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز