جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںڈیرہ غازی میں پنجاب رینجر پر حملہ کرنل ایوب شدید زخمی

ڈیرہ غازی میں پنجاب رینجر پر حملہ کرنل ایوب شدید زخمی

ڈی جی خان ( ہمگام نیوز ڈیسک ) میڈیا اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں مسلح افراد کی جانب سے پنجاب رینجرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی، جوابی کاروائی میں ایک مسلح افراد جانبحق ہوگئے۔
اس واقع کی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے فوج کے اطلاعات کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں مسلح حملہ آوروں کی جانب سے پنجاب رینجرز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک حملہ آور جانبحق ہوگیا۔ جبکہ باقی افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز