شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںپاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں ایک بارپھراضافہ

اسلام آباد(ہمگام نیوز ڈیسک) پاکستان کی تباہ حال معیشت اور آئی ایم کے ساتھ شرائط طے ہونے کے بعد نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔مقامی میڈیا کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 27 پیسے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لئے فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کے لئے وصول کیا جائے گا، نوٹی فکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا جب کہ یکساں ٹیرف میں ٹارگٹڈ سبسڈی بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز