شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںافغانستان میں عبوری حکومت قیام کے امکان کو مسترد کرتےہے: قومی سلامتی...

افغانستان میں عبوری حکومت قیام کے امکان کو مسترد کرتےہے: قومی سلامتی مشیرحمدالللہ محب

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں افغان قومی سلامتی کے مشیر حمداللہ محب نے کہا ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلے کرنے کا اختیار افغان عوام اور ان کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے اور منتحب حکومت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔افغان حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے افغانستان میں عبوری حکومت کے قیام سے متعلق ہونے والی قیاس آرائیوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک “خود مختار ملک ہونے کے ناتے کسی دوسری ملک یا فرد کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ افغانستان میں کسی نئی حکومت کی قیام کے بارے میں بات کرے۔یاد رہے حال ہی میں افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان ابوظہبی میں رواں ہفتے ہونے والے مذاکرات میں طالبان ذرائع کے مطابق امریکی وفد نے طالبان پر چھ ماہ کے لیے جنگ بندی اور مستقبل میں افغانستان کی ممکنہ نگران حکومت میں اپنے نمائندے نامزد کرنے پر زور دیا تھا،جسے افغان حکومت نے مسترد کیا یے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز