شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںامریکہ کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے:امریکن انٹیلی جنس سربراہ

امریکہ کو روس سے زیادہ چین سے خطرہ ہے:امریکن انٹیلی جنس سربراہ

واشنگٹن(ہمگام نیوز ڈیسک) امریکہ کے کاؤنٹر انٹیلیجنس اور سیکیورٹی سینٹر کے سربراہ بل ایونینا نے کہا ہے کہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے چین اب روس سے بڑا خطرہ ہو گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے امریکی کاؤنٹر انٹیلیجنس کے سربراہ بل ایونینا نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے مقابلے میں چین بڑا خطرہ بنتا جا رہا ہے۔بل ایونینا نے کہا کہ جون سے اب تک 20 چینی باشندوں اور اداروں پر اقتصادی جاسوسی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے جب کہ کئی افراد اور اداروں کے بارے میں ہمیں معلوم ہی نہیں۔امریکی انٹیلیجنس سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ چین کی اقتصادی کامیابی کمرشل رازوں کی چوری پر کھڑی ہے جس کی قیمت امریکی عوام نے چکائی ہے، امریکہ کو اب چین کے باعث نقصان کی جانچ پڑتال کرنا ہوگی۔ بل ایونینا نے کہا کہ چین کی امریکی تجارتی رازوں تک رسائی نے مقامی تحقیقی اداروں کی ترقی، جامعات، بزنس کا مالکانہ ڈیٹا اور تجارتی رازوں کی چوری سے کتنے امریکی ملازمتوں سے محروم ہوئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکہ چین کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے، امریکی سیکرٹری دفاع جیمز میٹس نے امریکہ کے لیے چین اور روس جیسے ممالک سے خطرات بڑھنے کا اعتراف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز