دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںشام سے امریکی فوج کے انخلاء بعد کردوں نے فرانس سے تعاون...

شام سے امریکی فوج کے انخلاء بعد کردوں نے فرانس سے تعاون کے اپیل کی

دمشق ( ہمگام نیوز ڈیسک ) شمالی شام سے امریکی فوج کی انخلاء کے بعد  سیرین ڈیموکریٹک کونسل کے ایک وفد نے  فرانسیسی حکام کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں امریکی انخلاء کے نتائج اور مضمرات پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ پیرس سے مدد کا بھی مطالبہ کیا گیا۔امریکی حکومت کی جانب سے شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد امریکی حمایت یافتہ ‘کرد فورسز’ ایک نئی مشکل سے دوچار ہوگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شام کی کرد فورسز نے امریکی انخلاء کے اعلان کے بعد فرانس سے فوجی مدد کا مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ دو روز قبل امریکہ نے شام سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ فرانس نے واشنگٹن کے اس فیصلے کو نا مناسب، غیر دانش مندانہ اور مہلک قرار دیا ہے۔شام میں کردوں کی نمائندہ ڈیموکریٹک کونسل کے سیاسی بیورو کی عہدیدار الھام احمد نے فرانس سے شمالی شام کے علاقوں کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں ترکی کی طرف سے ممکنہ حملے کے لیئے اپنی فورسز تعینات کرنا پڑتی ہیں تو اس کے نتیجے میں داعش کے خلاف جاری کارروائی رک جائیگی اور داعشی جنگجوئوں کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز