کوئٹہ(ہمگام نیوز) ذرائع کے مطابق ایک سعودی شہزادہ چاغی میں چند ہفتے پرندوں کا شکار کھیلے گا، چنانچہ ان کی آمد سے قبل ان کے بازوں کے ساتھ ان کی ایک پارٹی پہلے ہی چاغی پہنچ چکی ہے۔تلور کی نایاب نسل کے شکار کے لیے خلیجی ریاستوں کے شاہی خاندان کے افراد کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں۔اس سے پہلے کی طرح اس سال بھی ضلع چاغی کے ایک حصے کو تبوک کے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
پچھلے سال ان ہی شہزادے کے اکیس سو کی تعداد میں نایاب پرندوں کے شکار کی میڈیا میں آنے والی رپورٹوں سے ایک بین الاقوامی تشویش نے جنم دیا تھا۔چند ہفتے پہلے بلوچستان ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے شکار کے تمام خصوصی اجازت ناموں کو منسوخ کردیا تھا۔مگر اس پابندی کا بظاہر کوئی اثر نظر نہیں آتا