سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںمشکئے بارودی سرنگ دھماکے میں7فوجی ہلاک3زخمی کیئے:BLF

مشکئے بارودی سرنگ دھماکے میں7فوجی ہلاک3زخمی کیئے:BLF

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے میہی میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانے بنانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سٹیلائیٹ فون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
منگل 25 دسمبر کی صبح دس بجے سرمچاروں نے مشکئے میں فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا۔ صبح دس بجے راشن پہنچانے والی سیکورٹی گاڑی کو مشکے کے علاقے میہی میں بارودی سرنگ بچھا کر دھماکے سے تباہ کیا۔ دھماکے میں فوجی گاڑی تباہ ہوا اور اس میں سوار 7 اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ فوجی کمک، زخمی اور لاشوں کو اْٹھانے کیلئے جنگی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم سرمچار کاروائی کے بعد محفوظ طریقے سے اپنے ٹھکانوں کو پہنچ گئے۔ پاکستانی فورسز پر حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز