، کوئٹہ(ہمگام نیوز) ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ سرمچاروں نے پیر کوہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر فورسز کی گشتی ٹیم پر گھات لگا کر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک افسر ہلاک اور ایک اہلکار زخمی ہوا پیرکوہ میں کنواں نمبر 17 کے قریب فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس سے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا قادر پور گیس فیلڈ سے گدو پاور پلانٹ کو جانیوالی 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو کندھ کوٹ کے علاقے کچھ میں دھماکہ سے اڑایا گیاجعفر آباد کے علاقے صحبت پورلاڑو میں 16 انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا حب کے علاقے امیرآباد میں اے پی ایف کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے ان اہلکاروں کو مقامی بلوچوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپہ مار کارروائیوں میں تنگ کرتے تھے پسنی کے علاقے شادی کورمیں زیرتعمیر ڈیم پر حملہ کرکے ڈیم کے کام کو بند کردیاگیا وہاں موجود تمام مشینری کو نظرآتش کرنے بعد پانچ انجینئر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان سے تفتیش جاری ہے ترجمان نے کہا کہ مقصد کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے