جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںانڈین آرمی کے ایل او سی پر حملہ سے1خاتون جانبحق2زخمی

انڈین آرمی کے ایل او سی پر حملہ سے1خاتون جانبحق2زخمی

وادی نیلم(ہمگام نیوزڈیسک) انڈین فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر فائرنگ سے ایک خاتون جانبحق اور دو زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر انڈین فوج کی جانب سے ایل او سی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، انڈین فوج نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈین فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی آبادی کو محصور کر دی گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اور انصر بی بی شامل ہیں۔جبکہ پاکستانی فوج کی طرف سے کچھ خاص ردعمل کے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز