دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبدخشاں,سونےکی کان کے ملبے تلے 30افراد جانبحق

بدخشاں,سونےکی کان کے ملبے تلے 30افراد جانبحق

کابل (ہمگام نیوز ڈیسک)افغانستان کے ولایت بدخشاں میں سونے کی کان بیٹھنے سے 30 افراد دب کر جانبحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان ولایت بدخشاں کے ضلع کوہستان میں مقامی افراد نے سونے کی تلاش کے لیے 220 فٹ گہری کان کھودی تھی جو بیٹھ گئی۔افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر استعمال کر رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ کان حادثے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ 13 افراد کو مقامی افراد نے بچایا۔گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کا کہنا ہے کہ مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار افغانی سرکاری طورمدد فراہم کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز