دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کو ئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ تربت شہر میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر راکٹ اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تین راکٹ فائر کئے جو ہدف پر جا گرے جس سے فورسز کو بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا ۔ مشکے میں ملیشبند کے مقام پر فورسزکے قافلے کی سیکورٹی کرنے والے موٹر سائیکل سواراہلکاروں پر حملہ کر کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کیا۔آواران میں کلر کے مقام پر سیکورٹی پر کھڑے دوفورسزکے اہلکاروں کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا یا جس میں ایک ہلاک و ایک زخمی ہو ا۔ یہ بات انہوں نے بدھ کی شب نامعلوم مقام سے سٹیلا ئٹ فون پر این این آئی کو بتائی ترجمان نے مزید کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز