سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںپاکستانی فوج تیل و گیس کی ڈرلنگ کرنے، جندران کوہ اور گڈوبر...

پاکستانی فوج تیل و گیس کی ڈرلنگ کرنے، جندران کوہ اور گڈوبر میں فوجی چوکیاں قائم

کوہلو( ہمگام نیوز ) نماہندہ ہمگام کی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج قافلے کی شکل میں بارکھان سے حرکت کرتے ہوئے کوہستان مری علاقہ میں تیل و گیس سمیت دوسرے قیمتی معدنی وسائل کے وسیع زخائر کے علاقہ میں کیھتران علاقہ جوگیانی میں کیمپ لگاکر آندھاری کوہ ،جھبر ، پر فوجی چوکی بنارہے ہیں۔اس کے علاوہ پاکستانی فوج معدنی وسائل تیل وگیس سے مالا مال مرکزی علاقہ ‘جندران اور گڈوبر’ کے علاقہ میں مختلف قسم کی معدنیات کے سروے اور تیل و گیس نکالنے کی خاطر اس وسیع و عریض دشوار گزار پہاڑی سلسلے آندھاری کوہ،بٹاکڑی تل، سرتل،اور نساو کو چاروں اطراف سے گھیراوں میں لے کر مختلف پہاڑیوں کے چھوٹیوں پر مورچے بنارہی ہیں۔ مقامی زرائع کا کہنا ہے کہ فوج چائنیز مائننگ کمپنیز کو لاکر یہاں اس علاقے میں باقاعدہ تیل و گیس کی تلاش کرنے کے حوالے سے سیکورٹی دینے کی خاطر حکمت عملی بنارہی ہیں۔واضع رہے کہ تیل و گیس سے مالا مال ‘ جندراں کوہ’ نہایت دشوار گزار علاقہ ہے ۔قابض دشمن فوج کی کوشش ہے کہ جندراں کوہ پر ہرطرف سے اپنا کنٹرول قائم کیا جائے ۔یاد رہے پاکستانی فوج نے پرویز مشرف اور آصف زرداری کے دور حکومت میں اس علاقے میں ڈرلنگ بھی کی تھی ،جسے بلوچ سرمچاروں نے سخت مزاحمت کرکے ناکام بنایا تھا۔اب دوبارہ فوج اس علاقے میں اپنے پاوں جمانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز